خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122خوشاب نے اپنے کشمیری
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122خوشاب نے اپنے کشمیری بھائیوں کے حق میں یوم یکجہتی ڈے بھر پور جوش و جذبے سے منایا۔کشمیر ڈے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام خوشاب میں سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن،ریسکیو1122،قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت دیگر سماجی لوگوں اور طلباء نے شرکت کی ۔ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو علی حسین نے کہا کہ انڈیا کا کشمیر پر غاصبانہ قبضہ انسانی حقوق کی پامالی اور عالمی قوانین کی تذلیل ہے آزادی سے جینا ہر کشمیری بھائیوں کا بنادی حق ہے 5 فروری کوہر سال کشمیر ٖ ڈے کے موقع پر عالمی سطح پر اس غاصبانہ قبضے کے خلاف ملکی اور عالمی سطح پر کشمیری عوام کی آزادی کے حق میں آواز کا بلند ہونا اس بات کاواضح ثبوت ہے کہ کشمیری عوام اس مشکل گھڑی میں اکیلے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ5فروری کشمیر ڈے پر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو افسران اور ریسکیو عملہ نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام جوہرآباد سٹی،تحصیل نوشہرہ اور نورپور تھل میں نکلنے والی آگاہی واک اور سیمینار میں شرکت کی اور تمام عملہ نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر اپنی کشمیری بھائیوں کی حمایت کا مظاہرہ کیا واک اور سیمینار کے اختتام پر کشمیری عوام کی آزادی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی۔