October 26, 2026

سکھر: جماعت اصلاح المسلمین اور روحانی طلباء جماعت ضلع سکھر کے زیر اہتمام برانچز کے عہدیداران کی حلف برداری تقریب اور تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

Screenshot_2026-02-05_133056

اب رخ کرتے ھیں سکھر کا جہاں سے خبر دے رھے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
سکھر: جماعت اصلاح المسلمین اور روحانی طلباء جماعت ضلع سکھر کے زیر اہتمام برانچز کے عہدیداران کی حلف برداری تقریب اور تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمانِ خاص جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے سرپرست اعلیٰ، سلسلہ نقشبندیہ کے سالار اور فخرِ انسانیت سجن سائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
ہمارا جو کردار مسجد اور حج کے دوران ہوتا ہے، وہی کردار ہمیں کاروبار اور نوکری کے دوران بھی اپنانا چاہیے۔ کیونکہ اصل عبادت یہ ہے کہ انسان اپنی عملی زندگی میں بھی دیانتداری، سچائی، صبر، عاجزی اور اخلاق کو قائم رکھے۔ انسان حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد ہے، اس لیے ہر انسان سے غلطی ہو سکتی ہے، مگر بہترین انسان وہ ہے جو اپنی غلطی کو تسلیم کرے۔جو لوگ اللہ تعالیٰ سے رجوع کرتے ہیں اور انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بناتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کے رزق، عزت اور زندگی میں برکت عطا فرماتا ہے۔ تنظیمی نظم و ضبط، ذمہ داریاں دستور العمل کے مطابق انجام دی جائیں۔تقریب میں ضلع بھر سےعہدیداران اور طاہری فقراء نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے قائد و رھبر فخر انسانیت سجن سائیں کی آمد کو باعثِ سعادت قرار دیا۔