October 25, 2026

ڈپٹی کمانڈر اِن چیف لیبین عرب مسلح افواج، لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

Screenshot_2026-02-04_184427

ڈپٹی کمانڈر اِن چیف لیبین عرب مسلح افواج، لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر مہمان معزز شخصیت کا استقبال چیف آف دی نیول اسٹاف نے کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، خطے میں بدلتی ہوئی بحری سلامتی کی صورتحال اور دفاع و تربیت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے خطے میں امن اور بحری سلامتی کے قیام میں پاکستان نیوی کے کلیدی کردار کو سراہا۔ دونوں فریقین نے موجودہ دو طرفہ دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط اور متنوع بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔