October 17, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر): پاکستان سائنس فاؤنڈیشن (پی ایس ایف) کے ذیلی ادارے پاکستان سائنٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل انفارمیشن

IMG-20260131-WA0239

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر):
پاکستان سائنس فاؤنڈیشن (پی ایس ایف) کے ذیلی ادارے پاکستان سائنٹیفک اینڈ ٹیکنالوجیکل انفارمیشن سینٹر (پاسٹک) نے قومی سائنسدانوں کی ڈائریکٹری (نیشنل سائنٹسٹس ڈائریکٹری) میں ڈاکٹر غلام محی الدین کی بطور سائنسدان رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ سرٹیفکیٹ کے مطابق ڈاکٹر غلام محی الدین کو 23 جنوری 2026 کو باضابطہ طور پر نیشنل سائنٹسٹس ڈائریکٹری میں رجسٹر کیا گیا۔ یہ رجسٹریشن وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی، حکومتِ پاکستان کے تحت پاسٹک کے ذریعے مکمل کی گئی۔
قومی سائنسدانوں کی ڈائریکٹری کا مقصد ملک میں تحقیق و ترقی سے وابستہ سائنسدانوں کا مستند قومی ڈیٹا بیس قائم کرنا ہے تاکہ سائنسی تحقیق، پالیسی سازی اور بین الادارہ جاتی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔
ڈاکٹر غلام محی الدین ہارون آباد سے تعلق رکھنے ہیں اور پرویز اختر عباسی کے بڑے بیٹے ہیں اور آجکل سعودی عرب میں سینئر ماہر معاشیات کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔