پولیس اور سکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن؛ 3دہشت گردمارے گئے۔
پولیس اور سکیورٹی فورسز کا بنوں میں آپریشن؛ 3دہشت گردمارے گئے۔
قوم کی حمایت سے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جا رہا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی
بنوں(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بنوں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے نواحی علاقے میں آپریشن میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ڈی آئی جی آپریشن نے کہا کہ بنوں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے اکبرعلی خان کلے، اسپرکہ، ڈومیل کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہکارروائی کی گئی۔ اس دوران 03 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد دہشت گرد زخمی ہوگئے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ستائش کی اور 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بروقت مشترکہ کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے، خیبرپختونخوا میں قیام امن کے لئے سکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ قوم کی حمایت سے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جا رہا ہے، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو کہیں چھپنے نہیں دیا جائے گا۔