جیکب آباد ( نامه نگار ) اسٹوڈنٹ رائٹس موومنٹ کی رہنما دھرتی حفیظ اور چلڈرن رائٹس موومنٹ کے رہنما آدرش خان امیر نے
جیکب آباد ( نامه نگار )
اسٹوڈنٹ رائٹس موومنٹ کی رہنما دھرتی حفیظ اور چلڈرن رائٹس موومنٹ کے رہنما آدرش خان امیر نے صوبائی وزیر تعلیم سندھ اور سیکرٹری تعلیم سندھ کی جانب سے جیکب آباد کے سرکاری اسکولوں کے اسپیسفک فنڈز کی کرپشن میں ملوث ٹی ای او جیکب آباد قمر النسا انصاری ٹی ای او ٹھل نائلہ دایو اور ٹی ای او میل جیکب آباد صدیق میرانی کے خلاف محکماتی قانونی کاروائی کو تاریخی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے تمام اسکولوں کے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن کے خلاف جاری جائز اصولی موقف اور جدوجہد کے نتیجے میں تحریک کو یہ کامیابی نصیب ہوئی تمام دھمکیوں اور دباؤ سمیت پیسوں کی لالچ ملنے کے باوجود تحریک کے ساتھیوں نے ثابت قدمی کے ساتھ اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھی ان کی ہمت اور حوصلے کو سلام انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر ایجوکیشن پرائمری لاڑکانہ اور اسپیسفک فنڈز تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین خلیل احمد مہر نے غیر جانبدارانہ اور شفافیت پر مبنی رپورٹ پیش کر کے حب وطنی سمیت فرض شناسی کا ثبوت دیا ہے ہم اس کے اس عمل کو احتررام اور قدر کی نگاھ سے دیھکتےہوئے سلام پیش کرتے ہیں انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کرنے والے آفسران سے معتلقہ کرپشن کی مد میں خرد برد کی ہوئی رقم واپس کروا کر سابقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر پرل شیخ ۔ سابقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حق نواز نوناری اور جیکب آباد کے سول سوسائٹی ممبران وکلا اور انسانی کے اراکین پر مشتمل ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کے زیر نگرانی کمیٹی تشکیل دے کر جیکب اباد کے سرکاری اسکولوں میں ضروری سامان کے تقسیم کے عمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ شفافیت برقرار رہے