October 17, 2026

میلسی (بیو رو چیف )میلسی میں سائبر حملے بے قابو، سابق ایم این اے محمود حیات کا واٹس ایپ نمبر بھی ہیک۔میلسی میں واٹس ایپ نمبرز ہیک ہونے کا خطرناک

IMG-20260129-WA0181

میلسی (بیو رو چیف )میلسی میں سائبر حملے بے قابو، سابق ایم این اے محمود حیات کا واٹس ایپ نمبر بھی ہیک۔میلسی میں واٹس ایپ نمبرز ہیک ہونے کا خطرناک سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے اور مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری محمود حیات خان کا واٹس ایپ نمبر بھی سائبر حملے کی زد میں آ گیا۔محمود حیات خان نے سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے واٹس ایپ نمبر سے متعدد شہریوں کو مختلف اور مشکوک پیغامات موصول ہوئے ہیں، جن کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ہیک شدہ نمبر سے آنے والے پیغامات کو نظر انداز کریں اور کسی قسم کی معلومات یا لین دین سے گریز کریں۔ شہریوں نے میلسی میں بڑھتے ہوئے سائبر جرائم پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔