نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) نوابشاہ دوڑ اسٹار کالونی کے رہائشیوں کی بارات کی گاڑی کھبڑ لکمیر
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) نوابشاہ دوڑ اسٹار کالونی کے رہائشیوں کی بارات کی گاڑی کھبڑ لکمیر کے قریب ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نوابشاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔بس حادثے میں زخمی ہونے والا ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عابد علی شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر افراد میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور انہیں بہتر علاج کے لیے زیرِ نگرانی رکھا گیا ہے۔پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔