*سکول کےسامنے گندےاور بدبودار پانی کا ڈیرہ* *طلبہ، اساتذہ اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا*
*سکول کےسامنے گندےاور بدبودار پانی کا ڈیرہ*
*طلبہ، اساتذہ اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا*
میلسی(محمدمختارسولگی)تفصیل کے مطابق
میلسی شہر کے وارڈ نمبر 8 میں واقع اسکول کے عین سامنے گندا اور بدبودار پانی کھڑا ہے۔
غلاظت بھرےگندے اور بدبودار پانی کی وجہ سے طلبہ، اساتذہ اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ روزانہ اسکول آنے جانے والے بچوں کو اسی پانی میں سے گزرنا پڑتا ہے، جس سے نہ صرف تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ مختلف بیماریوں کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار متعلقہ محکموں کو آگاہ کیا گیا، مگر تاحال کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ اسکول کے سامنے کھڑا یہ گندا پانی انتظامی نااہلی کی واضح مثال بن چکا ہے اور بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلا مذاق ہے۔
عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ، بلدیہ اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے نکاسیٔ آب کا مؤثر انتظام کیا جائے تاکہ طلبہ کو محفوظ اور صاف ماحول فراہم ہو سکے۔