October 19, 2026

کمشنر پشاور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ خالد محمود کی زیر نگرانی پشاور میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، رنگ روڈ پر متعدد تجاوزات مسمار

IMG-20261019-WA0079

کمشنر پشاور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ خالد محمود کی زیر نگرانی پشاور میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری، رنگ روڈ پر متعدد تجاوزات مسمار

کمشنر پشاور ڈویژن کیپٹن (ر) خالد محمود کی ازخود نگرانی میں کارروائیاں؛ ٹریفک کی روانی میں بہتری اور شہریوں کو ٹریفک جام سے نجات دلانے کے لیے آپریشن کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا فیصلہ

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کمشنر پشاور ڈویژن کیپٹن (ر) خالد محمود کی زیرِ نگرانی صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے، اہم شاہراہوں پر رکاوٹیں دور کرنے اور شہریوں کو ٹریفک جام کی اذیت سے نجات دلانے کے لیے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر پشاور ڈویژن کی ازخود نگرانی ضلعی انتظامیہ پشاور، پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں نے آج رنگ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے سڑک کی حدود میں آنے والی متعدد تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن کیپٹن (ر) خالد محمود نے کہا کہ پشاور میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، شاہراہوں پر رکاوٹیں دور کرنے اور شہریوں کو ٹریفک کے دباؤ اور بار بار کی بندش سے نجات دلانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں اسی تسلسل کے ساتھ بھرپور کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔کمشنر پشاور نے واضح کیا کہ اہم شاہراہوں، مرکزی سڑکوں اور اندرونِ شہر کے بازاروں میں بھی گرینڈ آپریشن کیا جائے گا، تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والوں کے لیے بھی راستے کھلے اور آمدورفت آسان بنائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا اور وہ خود ان کارروائیوں کی نگرانی کریں گے، تاکہ ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹوں کو مستقل بنیادوں پر دور کیا جا سکے اور شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات سے نجات دلائی جا سکے۔