خوف کی علامت پنجاب کا اشتہاری و ریکارڈ یافتہ خطرناک ملزم ہلاک
خوف کی علامت پنجاب کا اشتہاری و ریکارڈ یافتہ خطرناک ملزم ہلاک
کبیروالا/خانیوال:
پورے پنجاب میں خوف کی علامت سمجھے جانے والا اشتہاری، ریکارڈ یافتہ اور سنگین جرائم میں ملوث خطرناک ملزم نزیر عرف نذیرا اوڈ اپنے انجام کو پہنچ گیا۔
اطلاعات کے مطابق ملزم کبیروالا کی حدود میں حضرت والا باغ، ککڑہٹہ روڈ کے قریب ہلاک ہوا۔ نزیر عرف نذیرا اوڈ ڈکیتی کے دوران زیادتی جیسے گھناؤنے جرائم میں ملوث تھا اور طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔
ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف پنجاب کے مختلف اضلاع میں سنگین نوعیت کے درجنوں مقدمات درج تھے، جب کہ وہ کئی برسوں سے اشتہاری مجرم کی حیثیت سے فرار زندگی گزار رہا تھا۔
علاقہ مکینوں نے خطرناک ملزم کے خاتمے پر سکھ کا سانس لیا اور امن کی بحالی کی امید ظاہر کی۔
سی سی ڈی خانیوال کی اس کامیاب کارروائی کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔