October 28, 2026

بیو رو چیف میلسی کے بازاروں میں بوسیدہ برقی تاریں خاموش قاتل بن چکی ہیں: پیپلز پارٹی میلسی سٹی کے مصروف تجارتی علاقوں تحصیل بازار، رحمانیہ بازار، صرافہ بازار اور قائداعظم روڈ پر

IMG-20260121-WA0246

بیو رو چیف میلسی کے بازاروں میں بوسیدہ برقی تاریں خاموش قاتل بن چکی ہیں: پیپلز پارٹی
میلسی سٹی کے مصروف تجارتی علاقوں تحصیل بازار، رحمانیہ بازار، صرافہ بازار اور قائداعظم روڈ پر پرانی، بوسیدہ اور بے ترتیب لٹکتی برقی تاریں شہریوں کی جانوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہیں، مگر افسوس کہ متعلقہ ادارے مسلسل غفلت اور لاپروائی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی سٹی میلسی کے صدر ملک نزیراحمد ملتانی، جنرل سیکرٹری شیخ مسعود ظہیر، سینیئر نائب صدر مدثر رامے اور مجلس عاملہ کے چیئرمین امین سعیدی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مون سون کے موسم میں یہ بوسیدہ تاریں کسی بھی وقت بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہیں، جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا اور ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہر کے تمام بازاروں میں فوری طور پر خطرناک تاروں کو ہٹا کر جدید اور محفوظ برقی نظام قائم کیا جائے، بصورتِ دیگر پیپلز پارٹی شہریوں کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ مسئلہ سہولت کا نہیں بلکہ انسانی جانوں کے تحفظ کا ہے،