October 26, 2026

بیشک اللہ کی پکڑ بہت سخت ہے سانگلہ ہل۔۔ صفدر آباد کے گاؤں عبداللہ پور کولر میں

FB_IMG_1768104717453

بیشک اللہ کی پکڑ بہت سخت ہے
سانگلہ ہل۔۔ صفدر آباد کے گاؤں عبداللہ پور کولر میں 22 دسمبر 2024 کو پیش آنے والا دلخراش واقعہ بھی اسی اٹل سچ کی ایک کڑی ہے۔ جہاں ایک حافظِ قرآن، بااخلاق اور سادہ مزاج نوجوان حافظ عمیر ورک کو دن دہاڑے اغوا کیا گیا۔ بعد ازاں اسے بےدردی سے قتل کر کے لاش قریبی کھیتوں میں دفنا دی گئی، تاکہ جرم چھپ جائے اور قاتل خود کو محفوظ سمجھ بیٹھے۔

لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ کئی روز گزرنے کے بعد گاؤں کے قریب ایک شخص کی مخبری پر گاؤں کے قریب کھیتوں میں سے لاش برآمد ہوئی، جس نے پورے علاقے کو سوگ اور غم میں مبتلا کر دیا۔ یہ واقعہ صرف ایک قتل نہیں تھا بلکہ انسانیت، دین اور معاشرتی اقدار پر کھلا حملہ تھا۔
تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ اس اندوہناک قتل کا مرکزی ملزم کلیم اللہ وینس آف 24 خورد تھا، جو پہلے ہی مختلف سنگین مقدمات میں اشتہاری قرار دیا جاتھا۔

تھا۔ یہی نہیں بلکہ وہ ماضی میں قتل کے ایک مقدمے میں آٹھ سال قید بھی کاٹ چکا تھا۔ اس کے باوجود وہ خود کو قانون اور قدرت دونوں سے بالا تر سمجھ رہا تھا۔
قتل کی وجہ محض زمین کا تنازعہ بتایا گیا، افسوسناک پہلو یہ ہے کہ آج بھی وہ زمینیں وہیں پڑی ہیں، نہ کسی کے کام آئیں، نہ کسی کے نصیب میں خوشی لکھ سکیں۔ ایک انسان کی جان چلی گئی، ایک گھر اجڑ گیا، ایک ماں کا بیٹا، ایک باپ کا سہارا، ایک قرآن کا حافظ مٹی تلے چلا گیا—اور زمین؟ وہ آج بھی خاموش ہے، جیسے گواہی دے رہی ہو کہ لالچ نے انسان کو کہاں لا کھڑا کیا۔
حافظ عمیر ورک صرف ایک نام نہیں تھا، وہ قرآن کا محافظ تھا، وہ جس کے سینے میں اللہ کا کلام محفوظ تھا۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
“اہلِ قرآن اللہ کے خاص بندے ہوتے ہیں”
ایسے بندے پر ہاتھ اٹھانا، درحقیقت اللہ کی ناراضی کو دعوت دینا ہے۔
کلیم اللہ وینس کئی ماہ تک روپوش رہا، شاید یہ سمجھتا رہا کہ وقت سب کچھ بھلا دے گا، لیکن قدرت کے فیصلے اٹل ہوتے ہیں۔
یہ واقعہ ہم سب کے لیے ایک کھلا پیغام اور عبرت ہے:
کہ طاقت، اسلحہ اور مکاری ہمیشہ نہیں چلتی
کہ مظلوم کی بددعا سیدھی عرش تک جاتی ہے
کہ زمین، مال اور دنیا چند روزہ ہیں
اور یہ کہ اللہ کی عدالت سب سے بڑی عدالت ہے
آخر میں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ حافظ عمیر ورک کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اس کے لواحقین کو صبر جمیل دے، اور ہمیں اس واقعے سے سبق سیکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
بیشک، اللہ کی پکڑ بہت سخت ہے۔
Rana Shafique Anjum