October 26, 2026

سکھر( )محنت کش اسٹاف یونین سی بی اے سکھر میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام ملازمین نے

IMG-20261026-WA0152

سکھر( )محنت کش اسٹاف یونین سی بی اے سکھر میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام ملازمین نے تنخواہ، پنشن کی عدم ادائیگی سمیت دیگر مطالبات تسلیم نا ہونے پر مئیر سکھر اور میونسپل کمشنر سکھر کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا اور مطالبات کے حصول کیلئے نعریبازی کی مظاہرے کی قیادت محنت کش اسٹاف یونین سی بی اے سکھر میونسپل کارپوریشن کے جنرل سیکریٹری علی مردان شیخ، سنئیر نائب صدر دانش قریشی ،رابطہ سیکریٹری شاہد حسین جتوئی, حامد مغل، کاشف ملک،رمیش لعل و دیگر کررہے تھے ملازمین نے ہاتھوں میں یونین جھنڈے اور تحریری پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے ضلع کونسل ایمپلائز یونین کے صدر عبدالمجید جسکانی ، طارق حسین سولنگی ، محکمہ ایریگیشن ایمپلائز کے خادم حسین کھوسہ و دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر ملازمین کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین ماہ سے حاضر ملازمین کو تنخواہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ادا نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ ملازمین شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں ہمارے پر امن احتجاج پر میونسپل کمشنر خالد جتوئی نے ملاقات کرکے یقین دھانی کرائی تھی بعد ازیں مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ سے بھی ملاقات کی انہوں نے بھی یقین دھانی کرائی لیکن افسوس ابتک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے جو ملازمین کیساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے جو کسی سورت برداشت نہیں کی جائیگی،رہنماو¿ں نے مزید کہا کہ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سکھر میونسپل کارپوریشن کو ملنے والے او زیڈ ٹی کے 22کروڑ 90 لاکھ روپے سے اگر تنخواہ 9 کروڑ سے زائد رقم،پنشن کی مد میں پانچ کروڑ نکالنے کے بعد 8 کروڑ 90 لاکھ روپے بچتے ہیں اور بلدیہ کی ماہانہ آمدنی1 کروڑ روپے سے زائد ہے جس کے مطابق ٹوٹل بچت 9کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد رقم بنتی ہے اسکے باوجود ملازمین کو تنخواہ اور پنشن میں عدم ادائیگی سمجھ سے بالا تر ہوچکی ہے مئیر سکھر کے پاس دیگر پراجیکٹ کیلئے تو پیسے ہیں لیکن جو ملازمین دن رات محنت کررہے ہیں ان کو دینے کیلئے پیسے نہیں ہیں یونین کی جانب سے متعدد بار متعلقہ ادارے کے افسران سے رابطہ کیا گیا لیکن کوئی مناسب جواب نہیں مل سکا ہے،ملازمین پہلے ہی تنخواہ، پنشن،بقایا جاتا بلز، یونیفارم،میڈیکل الاو¿نس سمیت دیگر مراعات نا ملنے کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا اپنی ڈیوٹیاں کرہے ہیں لیکن افسوس مئیر سکھر، میونسپل کمشنر سمیت دیگر افسران ملازمین کے مسائل حل کرنے کے بجائے مزید ان میں اضافی کررہے ہیں،رہنماو¿ں نے الزام عائد کیا کہ میونسپل کارپوریشن کی تینوں ٹاﺅنز کے ملازمین کو تنخواہ،پنشن و دیگر مراعات مل چکی ہے لیکن سکھر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کیساتھ جان بوجھ کر سوتیلی ماں جیسا سلوک اختیار کیا جارہا ہے ہم اپنے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے مذکورہ رہنماﺅں نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری،وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ،صوبائی وزیر بلدیات ،سیکریٹری بلدیات ،مئیر سکھر ،کمشنر سکھر ،ڈپٹی کمشنر سکھر، میونسپل کارپوریشن سکھر و دیگر بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے سکھر میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی تنخواہ ،ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن ،ملازمین کے جائز مطالبات فی الفور تسلیم کرتے ہوئے ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی دور کریں اور جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہونگے ہمارا پر امن احتجاجی دھرنا جاری و ساری رہے گا بصورت دیگر ملازمین کے رد عمل کی زمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔