16

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے دعا ان لائن نیوز ٹی وی کے بیو رو چیف محمد عامر حسین قریشی سے

خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے دعا ان لائن نیوز ٹی وی کے بیو رو چیف محمد عامر حسین قریشی سے میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 4 اسلام پورہ میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہریوں کا شدید احتجاج۔میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر چار اسلام پورہ میں آوارہ کتوں کے جھنڈ کے جھنڈ گھومنے لگے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کی وجہ سے بچوں، بزرگوں اور خواتین کا گھروں سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ انتظامیہ کتوں کے خاتمے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، حالانکہ بلوں میں لاکھوں روپے کی دوائیں دکھا کر ادائیگیاں کی جا چکی ہیں، مگر عملی طور پر کوئی مؤثر کارروائی نظر نہیں آ رہی۔علاقہ مکینوں نے اس صورتحال کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے، ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی اور آوارہ کتوں کے مستقل حل کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں