32

خبر شامل کرتے ہیں .وہا ڑ ی سے دعا ان لائن نیوز ٹی وی کے بیو رو چیف محمد عامر حسین قریشی سے

خبر شامل کرتے ہیں .وہا ڑ ی سے دعا ان لائن نیوز ٹی وی کے بیو رو چیف محمد عامر حسین قریشی سے . میلسی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی یونٹ وائز تنظیم سازی کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سٹی صدر پاکستان پیپلزپارٹی میلسی ملک نزیر احمد ملتانی نے کی۔ اجلاس کا مقصد پارٹی کو نچلی سطح پر مزید منظم اور فعال بنانا تھا۔اس موقع پر محلہ غریب آباد سے ملک دلشاد، ملک وقاص اور ملک عدنان سمیت عبدالرشید بھٹہ، ملک عبدالرحمن، ملک شاہد، ملک مدثر، ملک مہران، ملک عرفان، آصف خان، جانباز خان، ڈاکٹر صغیر احمد، شفیق احمد، کاشف جٹ، منور زمان اور ملک کاشف نے سٹی صدر ملک نزیر احمد ملتانی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔نومنتخب و نئے شامل ہونے والے کارکنان نے پارٹی کی یونٹ وائز تنظیم سازی میں بھرپور کردار ادا کرنے اور خلوصِ نیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سٹی صدر ملک نزیر احمد ملتانی نے تمام نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوامی خدمت، جمہوریت اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں