میلسی (بیو رو چیف محمّد عامر حسین قریشی)میلسی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف چلنے والی مہم نے سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ہیلمٹ نہ پہننے، کاغذات اور نمبر پلیٹ نہ ہونے پر پولیس کی جانب سے ہزاروں موٹر سائیکلیں ضبط اور سینکڑوں ایف آئی آرز درج کی گئیں، جبکہ مبینہ طور پر عام شہریوں کی سرعام تذلیل بھی کی گئی اس کارروائی کے نتیجے میں محنت کش طبقہ، خواتین، بزرگ اور بچے شدید ذہنی اذیت کا شکار ہوئے۔ روزمرہ ضروریات کے لیے نکلنے والے شہری، سبزی اور دوائی خریدنے والے، بیماروں کی عیادت اور عزیزوں کی خبرگیری کے لیے جانے والے لوگ سڑکوں پر بے بسی کی تصویر بنے نظر آئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ قانون پر عملدرآمد ضروری ہے، مگر قانون کے نام پر عزتِ نفس پامال کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ عائد کیا جا سکتا تھا، لیکن معمولی خلاف ورزی پر خواتین، بچوں اور بزرگوں کا بھی لحاظ نہ رکھنا ریاستی جبر کے مترادف ہے۔
شہریوں اور سماجی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ اگر عوام کو سستی بجلی، سستا آٹا اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جا سکتیں تو کم از کم ان کی عزتِ نفس کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ مرکزی انجمن تاجران سمیت منتخب ایم پی اے اور ایم این اے سے بھی فوری نوٹس لینے اور عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]