سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ڈاکوؤں کیخلاف سندھ میں فیصلہ کن آپریشن کرینگے
سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
ڈاکوؤں کیخلاف سندھ میں فیصلہ کن آپریشن کرینگے سندھ پولیس کو ضروری اور جدید ہتھار فراہم کردیئے ہیں فل وقت کچے میں فوج کی ضرورت نہیں سندھ پولیس کچے میں آپریشن کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے پولیس اور ریجنرز مشترکہ آپریشن کرینگے آپریشن کے بہتر نتائج کیلئے جی سطح پر سندھ اور پجناب بین الصوبائی رابطے ہونگے صوبائی وزیر داخلہ ضیاء حسین لنجار۔۔
ڈی آئی جی سکھر آفس میں اعلی سطحی اجلاس کے بعد صوبائی وزیر داخلہ ضیاء حسین لنجار کا آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈو کے ہمراہ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج کے اجلاس میں کچے میں جرائم پیشہ افراد اور ڈاکوؤں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن سے متعلق اہم فیصلے ہوئے ہیں کچے میں امن امان بحال کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کرتے ہوئے اقدامات کئے جائیں گے کچھ چہ میگوئیاں ہورہی تھی کے کچے کا آپریشن سست ہوگیا ایسا نہیں ہے اب ہم فیصلہ کن آپریشن کرنے جارہے ہیں اس وقت ہمارا ہدف کشمور اور گھوٹکی پر ہے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائیں گے خو ڈاکوؤں ہتھار ڈالنے دینگے انکے ساتھ قانون نرمی برتے گا تاہم جو ڈاکوؤں خود کو چیمپئن سمجھتے ہیں انہیں کوئی رعائیت نہیں ہے۔ ایسے ڈاکوؤں اورجرایم پیشہ افراد کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کچے میں آپریشن کرنے کہ مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔سندھ پولیس اور رینجرز کے ساتھ آپریشن کیا جارہا ہے
کچے میں فوج اتارنے کی فل وقت ضرورت نہیں پولیس اور رینجرز کافی یے۔سندھ پولیس کو تمام اسلحہ اور جدید سہولیات فراہم کی ہیں۔مشوکو کا علاقہ پنجاب کا ہے جو جغرافیائی طور پر سندھ کے اندر تک ارہا ہےپنجاب کے ڈی آئی سے سندھ کے ڈی ءای جی بات کرینگے یقین مشترکہ کوشش سے بہتر نتائج آئیں گے۔آئی جی سطح پر بین الصوبائی رابطے ہونگے۔آئی جی سندھ آئی جی پنجاب سے بات کرکے لائحہ عمل طے کریں گے۔یقین سندھ اور پنجاب پولیس کے کچے میں آپریشن سے بہتر نتائج حاصل۔ہونگے۔۔