November 23, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کی صدارت کے لیے اتراء گروپ

IMG-20260107-WA0275

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کی صدارت کے لیے اتراء گروپ کے امیدوار ایڈووکیٹ ملک محمد زبیر حیات اتراء اور ایکس پریذیڈنٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب ایڈووکیٹ ملک طاہر رضا بگھور نے کہا ہے کہ انشاءاللہ وکلاء برادری کے بھرپور تعاون سے اتراء گروپ کا پورا پینل شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوگا ۔ انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے اتراء گروپ نے ہمیشہ وکلاءبرادری کی امنگوں کی ترجمانی کے لیے مثالی کردار ادا کیا ہے۔ انشاءاللہ کامیاب ہو کر اب بھی اس بے لوث خدمت کے عمل کو جاری و ساری رکھا جائے گا ۔ صدارت کے امیدوار ملک محمد زبیر حیات اتراء نے کہا کہ میرے والد محترم ایڈووکیٹ ملک محمد حیات اتراء مرحوم نے نہ صرف پنجاب بار کونسل بلکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کی فلاح وبہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ اب ہم بھی اس عظیم مشن کو جاری و ساری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کے 2026 ء کے الیکشن کے لیے اتراء گروپ نے باصلاحیت امیدواران کا پینل میدان میں اتارا ہے جن کو تحصیل خوشاب، تحصیل نورپورتھل ،تحصیل قائد آباد اور تحصیل نوشہرہ سے وکلاء صاحبان کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے قبل ازیں میں نے بطور سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب اس وقت کے صدر ایڈووکیٹ ملک طاہر رضا بگھور کے ساتھ مل کرضلع بھر کی وکلاء برادری کی ا منگوں کی ترجمانی کے لیے حتی المقدور بھرپور کردار ادا کیا ۔ انشاءاللہ منتخب ہو کر حسب سابق ضلع بھر کے وکلاء کی اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینیئر اور ینگ لائرز کے دیگر اجتماعی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ خوشاب میں وکلا ء کالونی کی تعمیر کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کریں گے ۔