November 23, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا پریس کلب کے زیر اہتمام کامیاب قائد اعظم سپورٹس گالا

IMG-20260107-WA0274

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا پریس کلب کے زیر اہتمام کامیاب قائد اعظم سپورٹس گالا آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر مدثر عباس پاشا کو ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور کی طرف سےٹرافی اور کیش انعام عطا کیاگیا۔ صدر پریس کلب سرگودھا عبدالحنان چوہدری بھی اس موقع پر موجودتھے۔ دریں اثناء انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کے ممبر راجہ نورالہی عاطف ، سئنیر صحافیوں ایم نور دین ، صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان ، ملک غلام جیلانی وڈھل ، ملک حاجی شوکت حیات ، تصور عباس بھٹی اور دیگر نے سرگودھا پریس کلب کے زیراہتمام شاندار سپورٹس گالا کے انعقاد پر قائداعظم سپورٹس گالا کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر مدثراقبال پاشا اور ان کی جملہ معاون ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوءے تعمیری اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کےلیے ان کی کاوشوں سراہاہے۔