روہڑی (نمائندہ)روہڑی میں نئے سال کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں لئنس ڈاؤن پل پر آتش بازی
روہڑی (نمائندہ)روہڑی میں نئے سال کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں لئنس ڈاؤن پل پر آتش بازی کے دوران جھلسنے سے زخمی ہونے والے دو نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ورثاء گمبٹ ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ عملے کی غلفت کے باعث نوجوان فوت ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق ذیشان بندھانی اور نوید میمن نئے سال کی خوشی میں روہڑی لئنس ڈاؤن پل پر کی جانے والی آتش بازی کے دوران اچانک بھڑکنے والے شعلوں کی زد میں آکر دونوں نوجوان جھلس کر زخمی ہوئے تھے جنہیں علاج کے فوراً بعد موقع پر موجود افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت روہڑی سکھر اسپتال منتقل کیا، جہاں علاج معالجے کی بہتر سہولیات نہ ہونے پر گمبٹ کے گیمس ہسپتال ریفر کیا گیا۔ جہاں پر دونوں نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے اور خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
دونوں نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی دوسری جانب ورثاء نے اسپتال انتظامیہ پر علاج میں غفلت برتنے کا الزام لگاتے ہوئے ہسپتال ابتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے