میانوالی: مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی حیثیت تبدیل کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مسز نائیلہ مشتاق دھون
میانوالی: مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی حیثیت تبدیل کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مسز نائیلہ مشتاق دھون
میانوالی میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی حیثیت تبدیل کرنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے پپلاں بار ایسوسی ایشن کی جنرل سیکرٹری اور ہائی کورٹ کی سینئر وکیل مسز نائیلہ مشتاق دھون ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کو اس کی اصل حیثیت میں ہی رہنا چاہیے تھا، اس کو کسی اور منصوبے میں تبدیل کرنا میانوالی کی عوام، بالخصوص خواتین اور بچوں کے ساتھ سخت زیادتی کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا کہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال خواتین اور بچوں کی صحت کے لیے نہایت اہم منصوبہ تھا، جس سے ہزاروں خاندان مستفید ہو رہے تھے۔ اس منصوبے کو تبدیل کرنے سے نہ صرف عوامی مفاد کو نقصان پہنچا ہے بلکہ بنیادی طبی سہولیات بھی متاثر ہوں گی۔
مسز نائیلہ مشتاق دھون نے مطالبہ کیا کہ اس فیصلے کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کو اس کی پہلی والی پوزیشن پر بحال کیا جائے، تاکہ میانوالی اور گرد و نواح کی خواتین اور بچوں کو صحت کی معیاری سہولیات میسر آ سکیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر عوامی مفاد کے اس اہم معاملے پر نظرثانی نہ کی گئی تو قانونی اور عوامی سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔