October 24, 2026

ہارون آباد (حافظ ثاقب محمود)پولیس کی سال 2025کی کار گزاری،کل 25066ملزمان

Screenshot_2026-01-05_073533

ہارون آباد (حافظ ثاقب محمود)پولیس کی سال 2025کی کار گزاری،کل 25066ملزمان گرفتار،4640مجرمان اشتہاری اور2481عدالتی مفروران گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز برآمد۔32کروڑ95 لاکھ روپے سے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیاگیا۔عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگرپولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی پی او بہاولنگرفلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر
تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس آفیسر بہاولنگر کامران اصغر کی سر براہی میں بہاولنگر پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث25066ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔اسی طرح ضلعی پولیس نے 35 خطرناک گینگز کو ٹریس کر کے 101 ملزمان کو گرفتار کیا۔ پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں 32کروڑ 95لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیاگیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے764ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے795مختلف اقسام کا اسلحہ ناجائز برآمدکیا گیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے1649ملزمان کو گرفتار کیا اور اْن کے قبضہ سے372 کلوسے زائدچرس،38کلوسے زائد ہیروئن،8کلو گرام سے زائد آئس،33273لیٹر شراب اور4403لیٹر لہن قبضہ پولیس میں لی گئی۔پولیس تحفظ مرکز کےریہیبلیٹیشن سنٹرکے ذریعے 715 نشے کے عادی افراد کا علاج معالجہ کروا کر انہیں کارآمد شہری بنایا گیا۔ اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئےAکیٹیگری کے689اور Bکیٹیگری کے3951ملزمان اشتہاری اور2481عدالتی مفروران گرفتار کئے۔ ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔ (پبلک ریلیشن آفیسر) دفتر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر