October 25, 2026

نوابشاہ(بیورورپورٹ)دوڑ پولیس کے ہیڈ محرر کی غنڈہ گردی،سماجی کارکن بلاجواز گرفتار،05 گھنٹے حولات

Screenshot_2026-01-05_073533

نوابشاہ(بیورورپورٹ)دوڑ پولیس کے ہیڈ محرر کی غنڈہ گردی،سماجی کارکن بلاجواز گرفتار،05 گھنٹے حولات میں بند رکھنے کے بعد رہا کردیا،شہریوں کی جانب سے ہیڈ محرر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق دوڑ پولیس اسٹیشن کے ہیڈ محرر اشرف علی مری نے اپنی بادشاہت قائم کررکھی ہے،اور ہر جائز و ناجائز کاموں کے لئے رشوت وصول کرنا معمول بنالیا ہے،ذرائع کے مطابق دوڑ پولیس نے سماجی کارکن ریاض احمد کمبوہ کے بھتیجے یاسین کمبوہ کو غیرقانونی طور پر گرفتار کیا،جس پر سماجی کارکن ریاض احمد کمبوہ نے دوڑ پولیس اسٹیشن جاکر ایس ایچ او نبی بخش جلبانی کو آگاہ کیا،جس پر ایس ایچ او نے ہیڈ محرر اشرف علی مری کو نوجوان یاسین کمبوہ کو رہا کرنے کے احکامات دیئے،اور گشت پر روانہ ہوگئے،سماجی کارکن ریاض احمد کمبوہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ہیڈ محرر نے انکے بھتیجے کی رہائی کے عوض رشوت طلب کی،رشوت نہ دینے پر ہیڈ محرر نے انہیں بھی گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا،اور پانچ گھنٹے بعد شہر کے معززین کی مداخلت اور ایس ایچ او کے احکامات پر انہیں اور انکے بھتیجے کو رہا کیا گیا،جبکہ ہیڈ محرر نے انکے بھائی عبدالرزاق کمبوہ کو گرفتار کرادیا ہے،سماجی کارکن نے بتایا کہ وہ کسی بھی جرائم میں ملوث نہیں ہیں،دوڑ پولیس انہیں بلاجواز پریشان کررہی ہے،انہوں نے وزیر داخلہ سندہ، آئی جی پولیس سندہ،ڈی آئی جی پولیس شہید بینظیر آباد اور ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سے ہیڈ محرر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے