خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کا تفصیلی دورہ کیا۔
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے ان ڈور، آؤٹ ڈور، ایمرجنسی، وارڈز، ڈسپنسری اور مختلف یونٹس کا معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز اور طبی عملے سے ملاقات کی ۔انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی عیادت بھی کی۔ اس موقع پر حاضری، صفائی ستھرائی اور مجموعی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج کی فراہمی یقینی بنائی جائے، صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور ہسپتال کے انتظامی امور کو بہتر سے بہتر رکھا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت میسر آ سکے۔