October 19, 2026

*بلوچستان: شمالی و بالائی علاقوں میں سردی کی شدید لہر برقرار، عوام مشکلات کا شکار*

Screenshot_2026-01-03_000052

*بلوچستان: شمالی و بالائی علاقوں میں سردی کی شدید لہر برقرار، عوام مشکلات کا شکار*

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر شمالی اور بالائی علاقوں میں سرد موسم نے شدت اختیار کر لی ہے۔ *محکمہ موسمیات* کے مطابق قلات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے *7 ڈگری* نیچے گر گیا ہے، جبکہ *صوبائی دارالحکومت کوئٹہ* میں کم سے کم درجہ حرارت *منفی 3 ڈگری* سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

*زیارت* میں سردی کی شدت مزید بڑھ چکی ہے، جہاں درجہ حرارت *منفی 6 ڈگری* تک جا پہنچا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ *24 گھنٹوں* کے دوران سرد موسم کی یہی صورتحال برقرار رہے گی، اور درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان ہے۔

شدید سردی کے باوجود *گیس پریشر میں کمی* نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ کوئٹہ، قلات، زیارت اور دیگر علاقوں میں گیس کی قلت کے باعث گھریلو صارفین اور طلبہ سبھی متاثر ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ نہ ہی ہیٹر اور گیزر چل رہے ہیں اور نہ ہی کھانا پکانے کے لیے گیس دستیاب ہے، جس کی وجہ سے زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے