October 19, 2026

*حب:: پیپلزپارٹی کے رہنماء و کونسلر عبدالرزاق لاسی کا کونسلر عمران بلوچ،کونسلر نواز علی دودا کے ہمراہ

IMG-20260104-WA0042

*حب:: پیپلزپارٹی کے رہنماء و کونسلر عبدالرزاق لاسی کا کونسلر عمران بلوچ،کونسلر نواز علی دودا کے ہمراہ اکرم کالونی گلی نمر 6 میں جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے معین رونجہ، کامران رونجہ، سراج رند، کی ملاقات*

*بیروٹ اکرم کالونی میں ترقی وخوشحالی کی نئی مثال قائم ہو رہی ہے۔ وزیرِ زراعت و کوآپریٹو بلوچستان میر علی حسن زہری کی خصوصی دلچسپی اور منتخب کونسلر رزاق لاسی کی متحرک قیادت میں علاقے کی مختلف گلیوں میں ترقیاتی کام تیزی کے ساتھ جاری ہیں ان منصوبوں کے تحت سڑکوں کی تعمیر و مرمت، نکاسیٔ آب اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جس سے علاقہ جدید سہولیات س آراستہ ہو رہا ہے بیروٹ اکرم کالونی کے مکینوں نے ترقیاتی کاموں پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری اور اس کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے*

*انہوں نےکہاکہ ان منصوبوں کی بدولت علاقے میں دیرینہ مسائل حل ہونا شروع ہو گئے ہیں اور عوام کو روزمرہ زندگی میں نمایاں سہولت میسر آ رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ماضی میں بنیادی سہولیات کی کمی کے باعث مشکلات کا سامنا تھا، تاہم موجودہ قیادت کی سنجیدہ کوششوں سے حالات میں مثبت تبدیلی آرہی ہے عوامی حلقوں نے وزیرِ زراعت میر علی حسن زہری اور منتخب کونسلر رزاق لاسی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں بیروٹ کے دیگر علاقوں میں بھی اسی طرز پر ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائے گا تاکہ تمام علاقوں کے عوام کو یکساں بنیادوں پر بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں اور حب شہر مجموعی طور پر ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے*