October 19, 2026

*حب: صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کی کاوشوں سے پیرکس ٹی ٹی سی روڈ پر ترقیاتی کام جاری، بیروٹ ندی پر کلوٹ کا کام آخری مرحلے میں داخل*

IMG-20260104-WA0036

*حب: صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کی کاوشوں سے پیرکس ٹی ٹی سی روڈ پر ترقیاتی کام جاری، بیروٹ ندی پر کلوٹ کا کام آخری مرحلے میں داخل*

_حب // صوبائی وزیر زراعت بلوچستان میر علی حسن زہری کی خصوصی دلچسپی اور کوششوں سے پیرکس ٹی ٹی سی روڈ پر جاری ترقیاتی کام تیزی سے مکمل ہونے کی جانب گامزن ہے۔ اس منصوبے کے تحت ٹی ٹی سی روڈ پر واقع بیروٹ ندی پر کلوٹ کی تعمیر آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ کلوٹ کے دونوں اطراف میں وال کے لیے شٹرینگ لگائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاری ترقیاتی کام کا معائنہ کیا۔ یہ منصوبہ علاقے کے لوگوں کے لیے سفری سہولیات میں بہتری لائے گا اور طویل عرصے سے درپیش مشکلات کا خاتمہ کرے گا۔عوامی حلقوں کی جانب سے بھی صوبائی وزیر میر علی حسن زہری کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر اظہارِ اطمینان اور شکریہ ادا کیا جا رہا ہے۔_