October 17, 2026

. بیو رو چیف و ہا ڑ ی کرمپور: پولیس مقابلہ، 2 ملزمان زخمی، 145 کلو منشیات برآمد

IMG-20260103-WA0246

. بیو رو چیف و ہا ڑ ی کرمپور: پولیس مقابلہ، 2 ملزمان زخمی، 145 کلو منشیات برآمد
میلسی: کرمپور پولیس نے ناکہ بندی کے دوران 145 کلوگرام منشیات برآمد کر کے دو ملزمان کو زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق، پل سہو کے قریب ایک مشکوک منی مزدا کو روک کر تلاشی لی جا رہی تھی کہ پیچھے سے آنے والی نامعلوم گاڑی میں سوار تین ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے حق خود اختیاری کے تحت جوابی کارروائی کی۔فائرنگ کے دوران دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت محسن ولد امیر بخش اور علی ولد ارشد سکنائے جھنگ کے طور پر کی گئی۔مزدا کی مزید تلاشی کے دوران 145 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی۔ پولیس نے منی مزدا اور منشیات کو قبضے میں لے لیا اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
ایس ایچ او تھانہ کرمپور، شہزاد امین نے زخمی ملزمان کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔