October 17, 2026

رحمت پارک نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیل ہیڈ کوارٹر نورپورتھل شہر کی خوبصورتی کے

IMG-20260103-WA0197

رحمت پارک نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیل ہیڈ کوارٹر نورپورتھل شہر کی خوبصورتی کے لیے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ممبر قومی اسمبلی انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کی خصوصی کاوشوں کے نتیجے میں اقدامات کا سلسلہ بتدریج جاری ۔ ایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کی خصوصی گرانٹ سے بنایا گیا رحمت پارک نزد زراعت آفس کی دیواروں کو خوبصورت رنگوں سے مزین کر دیا گیاہے. اس کے علاوہ پارک میں گرین بیلٹ بھی بچھا دی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کی زیر نگرانی اس پارک کی خوبصورتی کےلیے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ کوآرڈینیٹر ٹو ایم این اے ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور کے مطابق تھل کے شہری اس عید پر اپنی فیملی کے ساتھ اس خوب صورت پارک کی سیر کر سکیں گے اور بچے جھولوں سے خوب محظوظ ہو سکیں گے. انہوں نے مزید کہا کہ انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کے وژن کے مطابق انشاءاللہ نورپورتھل شہر کی مزید خوبصورتی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا ۔