خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے جوہر آباد جہاز
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے جوہر آباد جہاز چوک، کالج چوک اور لائبریری چوک سمیت مختلف شاہراہوں پر بیوٹیفکیشن کے حوالے سے اچانک دورہ کیا۔اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبداللہ خان، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو بریف کیا ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابرنے اور امام بارگاہ حُسنیہ چوک جنوبی بازارسمیت دیگر ایریاز میں صفائی انتظامات اور بارشی پانی کا جائزہ لیا ۔متعلقہ محکموں کے افسران کو صفائی انتظامات میں مزید بہتری کے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے متعلقہ محکموں کے افسران کو جوہرآباد ،خوشاب مین شاہراہوں ،اڈوں ،پارکوں ،بازاروں اور چوک چوراہوں میں بیوٹیفیکیشن اور تزئین وآرائش کے حوالے سے بھرپور اقدامات کرنے کے احکامات صادر کئے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے خوشاب ،جوہرآباد روڈ نیو لاری اڈا خوشاب ،پرانا لاری اڈا،کلمہ چوک کٹھہ چوک، مدھانوالہ چوک، سندرال چوک ،سرگودہا روڈسمیت مختلف ایریاز میں صفائی انتظامات اور انکروچمنٹ کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور بارشی پانی کی نکاسی کے عملی اقدامات کئے جائیں نیز دوبارہ کسی قسم کی تجاوزات دوبارہ قائم نہ ہونے دیں ۔اس موقع پر اے ڈی سی جی خوشاب غزالہ کنول، اے ڈی سی آر، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اور سی ای او ایم سی خوشاب سندس رابیل دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔