November 24, 2026

صفدر خان باغی کی مرکزی نائب صدارت پر خیبرپختونخوا میں خوشی کی لہر۔

IMG-20251221-WA0582

صفدر خان باغی کی مرکزی نائب صدارت پر خیبرپختونخوا میں خوشی کی لہر۔

عوام پارٹی کارکنان اور مشران کی جانب سے ملنے والی محبت اور اعتماد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔صفدر خان باغی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابقہ وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی قائد چوہدری شجاعت حسین، وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین اور صوبائی جنرل سیکریٹری و صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی خصوصی ہدایات پر سینیئر سیاسی رہنما صفدر خان باغی کو پاکستان مسلم لیگ (ق) کا مرکزی نائب صدر مقرر کیے جانے پر خیبرپختونخوا بھر میں خوشی کی لہر۔اس موقع پر بالخصوص پشاور نوتھیہ میں عوام، پارٹی کارکنان اور علاقہ مشران نے بھرپور مسرت کا اظہار کیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) نو منتخب مرکزی نائب صدر صفدر خان باغی کی رہائش گاہ پر کارکنان اور معززین علاقہ نے حاضری دی اور انہیں پٹھانی پگڑی و چادر اور پھولوں کے ہار پہنا کر پرتپاک استقبال کیا۔صفدر خان باغی نے خیبرپختونخوا کی غیور عوام، پارٹی کارکنان اور مشران کی جانب سے ملنے والی محبت اور اعتماد پر دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کو صوبے میں مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔