November 23, 2026

سکھر۔ روز نامیہ کانیات(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی )سکھر کے تجارتی مراکز ، غریب آباد میں ٹریفک

IMG-20251219-WA0266

سکھر۔ روز نامیہ کانیات(بیورورپورٹ سید نصیر حسین زیدی )سکھر کے تجارتی مراکز ، غریب آباد میں ٹریفک جام معمول بن گیا، شہری شدید پریشان،تفصیلات کے مطابق سکھر شہر میں ٹریفک جام کے مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کے باوجود شہر سکھر کے بیشتر علاقوں میں ٹریفک جام کا مسئلہ مزید خراب ہوتا جارہا ہے ،اور شہریوں کی جانب سے آئے روز سوشل میڈیا کے زریعے تجاوزات، دکانوں کے سامنے رکھا گیا سامان، اوورلوڈنگ، غلط پارکنگ اور بازاروں میں بے ہنگم رش ٹریفک جام کی بڑی وجوہات قرار دی جا رہی ہیں۔ شہر کے مصروف ترین کاروباری و تجارتی مرکز مہران مرکز کے گیٹ ٹو کے برابر غریب آباد جانے والے راستے میں ہر جمعہ کے روز لگنے والی کبوتر ، مرغی و دیگر جانوروں کی خرید و فروخت کی منڈی کے باعث ٹریفک جام معمول بن گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،شہریوں کے مطابق تنگ سڑکوں پر رکشوں اور گاڑیوں کی بے قابو پارکنگ سے نہ صرف آمدورفت متاثر ہو رہی ہے بلکہ پیدل چلنا بھی دشوار ہو چکا ہے۔ ٹریفک جام کے باعث ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو بھی تاخیر کا سامنا رہتا ہے، جس پر عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔علاقہ مکینوں اور تاجروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے خلاف مو¿ثر اور مستقل کارروائی کی جائے، جانور ، میویشی و پارکنگ کے لیے مناسب مقامات مختص کیے جائیں اور بازاروں میں ٹریفک پولیس کی موجودگی یقینی بنائی جائے تاکہ سکھر کے تجارتی مراکز میں ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جا سکے۔