November 23, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) نواب شاہ میں این آئی سی وی ڈی کی جدید عمارت کا شاندار افتتاح

IMG-20251219-WA0264

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) نواب شاہ میں این آئی سی وی ڈی کی جدید عمارت کا شاندار افتتاح حاجی ظفر حسین آرائیں نے زمین اور عمارت فری میں حکومتِ سندھ کو دے دی نواب شاہ میں دل کے مریضوں کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل قائم ہو گیا، جہاں این آئی سی وی ڈی کی نئی اور جدید عمارت کا باقاعدہ افتتاح خاتونِ اول اصفہ بھٹو زرداری نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری اور جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے اور نواب شاہ میں این آئی سی وی ڈی کی اس عمارت سے نہ صرف شہر بلکہ گرد و نواح کے اضلاع کے عوام بھی مستفید ہوں گے۔میڈم اصفہ بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں انجمن آرائیاں کے سرپرستِ اعلیٰ حاجی ظفر حسین آرائیں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ قیمتی زمین اور اس پر تعمیر شدہ عمارت بلڈنگ سمیت بلا معاوضہ حکومتِ سندھ کو فراہم کر کے عوامی خدمت کی ایک روشن مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے حاجی ظفر حسین آرائیں، ان کی پوری ٹیم اور ٹاؤن انتظامیہ کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے جذبۂ خدمت سے ہی معاشرے ترقی کرتے ہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی کی یہ عمارت نواب شاہ اور گرد و نواح کے اضلاع کے لیے ایک طبی انقلاب ثابت ہوگی، جہاں دل کے مریضوں کو جدید تشخیصی سہولیات اور معیاری علاج فراہم کیا جائے گا، جس سے کراچی اور حیدرآباد جانے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔تقریب میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے بھی شرکت کی اور کہا کہ یہ منصوبہ عوامی فلاح کے لیے حکومت اور مخیر شخصیات کے باہمی تعاون کی بہترین مثال ہے۔اس موقع پر حاجی عظیم مغل، ڈاکٹر ریاض آرائیں ضلعی صدر انجمن آرائیں ذوالفقار آرائیں، ڈپٹی جنرل سیکرٹری طاہر آرائیں، ڈویژن صدر شبیر ولی آرائیں، نثار احمد آرائیں، ساجد آرائیں، ناظم حسین آرائیں۔شاہد جاوید آرائیں سمیت نواب شاہ کی معزز شخصیات، سماجی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے این آئی سی وی ڈی کی اس نئی عمارت کو علاقے کے لیے ایک تاریخی اور عوام دوست منصوبہ قرار دیتے ہوئے حکومتِ سندھ، انجمن آرائیاں اور حاجی ظفر حسین آرائیں کی خدمات کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔