November 24, 2026

*خضدار پولیس* *ایس ایچ او وڈھ کی کامیاب کاروائی بینالصوبائی اسمگلرز گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد*

IMG-20251217-WA0782

*خضدار پولیس*

*ایس ایچ او وڈھ کی کامیاب کاروائی بینالصوبائی اسمگلرز گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد*

ایس ایس پی خضدار *شہزادہ عمر عباس بابر* کے حکم پر منشیات کے خلاف مہم میں ڈی ایس پی وڈھ سرکل *محمد زمان پندرانی* کی زیر نگرانی ایس ایچ او وڈھ *عبدالوہاب ساسولی* نے اپنے ٹیم کے ہمراء مخبر خاص کی اطلاع پر بدرنگ ایریا میں کاروائی کرتے ہوئے بینالصوبائی اسمگلر *آغا عثمان* کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے *10 کلو گردہ چرس* برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔

*یاد رہے ملزم کوئٹہ سے کراچی کی جانب فیلڈر گاڑی کے خفیہ خانوں میں لاکھوں روپے کی منشیات (چرس گردہ) بڑی مہارت کے ساتھ چھپائی تھی ،لیکن عقاب کے پنجوں سے بچ نہیں پایا اور سلاخوں کے پیچھے پہنچ گیا*

*منشیات فروشوں کے خلاف ایسی کاروائیاں جاری رہیگی ایس ایچ او وڈھ عبدالوہاب ساسولی*