November 24, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر کی 5 دسمبر کی پریس کانفرنس پوری قوم کے دل کی آواز ہے۔وفاقی وزرا

IMG-20251208-WA0022

ڈی جی آئی ایس پی آر کی 5 دسمبر کی پریس کانفرنس پوری قوم کے دل کی آواز ہے۔وفاقی وزرا

خود کو عقلِ کل سمجھنے والا یہ شخص بھول گیا تھا وہ مخصوص قوتوں کاتراشا ہوا“لیڈر”تھا، پاک فوج کے خلاف جھوٹا بیانیہ اور زہریلی مہم چلانے والا شخص کسی رعایت کا مستحق نہیں۔اویس لغاری

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی 5 دسمبر کی پریس کانفرنس پوری قوم کے دل کی آواز ہے۔اپنے بیان میں اویس لغاری کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق ریاستی ادارے کی دو ٹوک پوزیشن قابلِ تحسین ہے، خود کو عقلِ کل سمجھنے والا یہ شخص بھول گیا تھا وہ مخصوص قوتوں کاتراشا ہوا“لیڈر”تھا، ترجمان پاک فوج نے اس کا پورا چہرہ قوم کے سامنے رکھ دیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف جھوٹا بیانیہ اور زہریلی مہم چلانے والا شخص کسی رعایت کا مستحق نہیں، آزادیِ اظہار کبھی بھی ملکی سالمیت سے بالاتر نہیں ہو سکتی، آزادیِ اظہار کی آڑ میں دشمن مہم چلانے والوں کےخلاف کارروائی کی حمایت کرتے ہیں۔اویس لغاری کا کہنا تھاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جرات مندانہ، محب وطن قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، 8 گنا زیادہ طاقتور دشمن کو شکست فاش دے کر فیلڈ مارشل نےقوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، شاندار فتح سے پوری دنیا میں پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا ہے، فتنہ الخوارج کے خلاف واضح پالیسی عاصم منیر کا قابل فخر کارنامہ ہے اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عسکری قیادت میں پاکستان مزید ترقی کرے گا، باوقار ہوگا۔دوسری جانب شکرگڑھ میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہناتھاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نےقوم کے جذبات کی ترجمانی کی، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں فوج نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں۔ان کا کہنا تھاکہ سیاسی فائدے کےلیے ریاست اورافواج پر تنقید ملک دشمنی ہے، پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ریاست کے ساتھ ہے یا متنازع قیادت کے ساتھ، موجودہ حالات میں پاکستان انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا۔