November 24, 2026

میلسی(بیو رو چیف میلسی کے نواحی علاقہ یوسی بلند پور سے ملانہ برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوان

IMG-20251207-WA0143(1)

میلسی(بیو رو چیف میلسی کے نواحی علاقہ یوسی بلند پور سے ملانہ برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوان ملک رضوان ملانہ نے چیف آف ڈیفنس فورس اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورس کا منصب سنبھالنے پر اپنی جانب سے اور پورے علاقے کی عوام کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جس طرح قائدِ اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کو بنایا، اسی طرح جنرل سید عاصم منیر نے مشکل ترین حالات میں پاکستان کو بچایا، سنبھالا اور مضبوط کیا۔ آج پوری قوم ان کی قائدانہ صلاحیتوں، مضبوط فیصلوں اور ریاستی سلامتی کے لیے ان کی انتھک کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہے۔ہم نے اس مردِ مومن، مردِ حق کا ساتھ دینا ہے۔پاکستان کو طاقتور بنانا ہے، مضبوط بنانا ہے،اور ملک کی سلامتی و استحکام کے لیے ایک قوم بن کر کھڑے ہونا ہے۔”انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان مزید مضبوط، محفوظ اور ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہوگا۔عوام اپنی مسلح افواج اور قومی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دہشت گردوں اور پاکستان مخالف پروپیگنڈہ پھیلانے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی جاری رکھیں۔
ہم امن، استحکام، اتحاد کے لیے کھڑے ہیں اور ملک میں افراتفری یا بدامنی پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔