November 24, 2026

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) راجہ منیر احمد ایسوسی ایٹ پروفیسر فزکس اپنی تیس سروس مکمل کر کے ریٹائرڈ ہوگئے ۔ان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی

IMG-20251207-WA0078

جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) راجہ منیر احمد ایسوسی ایٹ پروفیسر فزکس اپنی تیس سروس مکمل کر کے ریٹائرڈ ہوگئے ۔ان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں پرنسپل ڈاکٹر عاصم شہزاد ،وائس پرنسپل مہر محمد اختر، سٹاف سیکرٹری پروفیسر ملک عطر خان اور تمام فیکلٹی جی سی جوہرآباد نے بھرپور شرکت کی ۔
تقریب کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر عاصم شہزاد نے کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر ملک عطر خان نے بطریق احسن سرانجام دیتے ہوءے پروفیسر راجہ منیر احمد کی تیس سالہ خدمات کو ایک خوبصورت خاکہ کی شکل پیش کیا۔اس موقع پر پروفیسر ناصر حیات لغاری ،پروفیسر محمد علی راجہ، پروفیسر مسرت عباس، پروفیسر محمد اعظم اور پروفیسر طاہر عباس شیرازی نے پروفیسر راجہ منیر احمد کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا اور خراج عقیدت پیش کیا۔
تقریب کے اختتام پر خوبصورت لنچ کا اہتمام تھا۔