November 24, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)این ڈی ایف پاکستان کا لاڑکانہ میں معذور افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقا نیشنل ڈس ایبلٹی اینڈ

IMG-20251207-WA0075(1)

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)این ڈی ایف پاکستان کا لاڑکانہ میں معذور افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار کا انعقا نیشنل ڈس ایبلٹی اینڈ ڈوالپمنٹ فورم (NDF) پاکستان نے 3 دسمبر کو منائے جانے والے معذور افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے لاڑکانہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب محکمہ بااختیاری برائے افرادِ باہم معذوری (DEPD)، حکومتِ سندھ، ADDTF اور نیشنل ڈس ایبلٹی الائنس (NDA) کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی سندھ کے وزیر اعلیٰ کے مشیر خیر محمد شیخ تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں لاڑکانہ میں این ڈی ایف پاکستان کی خدمات کو سراہا اور معاشرے میں معذور افراد کے خلاف منفی اور امتیازی رویّوں کی حوصلہ شکنی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ شمولیت، احترام اور مساوی مواقع ہی ایک منصفانہ اور بہتر معاشرے کی بنیاد ہیں۔
خیر محمد شیخ، مشیر وزیر اعلیٰ سندھ، نے لاڑکانہ میں قائم این ڈی ایف ذہنی معذور بچوں کے بحالی مرکز کا دورہ بھی کیا اور مرکز کے تمام شعبہ جات کی کارکردگی کو سراہا۔
اس موقع پر محمد خان جمالی، منیجر این ڈی ایف لاڑکانہ نے شرکاء کو ادارے کی بحالی (ریہیبلیٹیشن) سے متعلق خدمات اور ضلع میں بچوں اور معذور افراد کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے جاری اقدامات پر بریفنگ دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعید احمد جتوئی، ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر DEPD نے کہا کہ حکومت سندھ اور محکمہ DEPD معذور افراد کی تنظیموں (OPDs) اور سول سوسائٹی اداروں کو ان کی مہارت کے مطابق خدمات کی فراہمی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے “ایز ٹو ڈو بزنس” پالیسی کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے این ڈی ایف پاکستان کو سندھ کی نمایاں تنظیموں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے معذوری کے شعبے میں اس کی قابلِ تحسین خدمات کو سراہا۔
تقریب میں معذور بچوں کی جانب سے پیش کیے گئے ٹیبلوز اور ثقافتی پرفارمنسز کو شرکاء نے بے حد سراہا، جو بچوں کے اعتماد، صلاحیتوں اور معاشرتی شمولیت کا مظہر تھیں۔تقریب کے اختتام پر تمام شراکت داروں نے معذور افراد کے بااختیار بنانے، بحالی اور سماجی شمولیت کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔