خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)وزیراعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا پرانا اے سی آفس (علاقہ تھانہ نوشہرہ) میں کھلی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)وزیراعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا پرانا اے سی آفس (علاقہ تھانہ نوشہرہ) میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ دوران کھلی کچہری ڈی پی او خوشاب نے عوامی مسائل اور شکایات سنیں اور موقع پر ہی فوری حل کے احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او خوشاب نے متعلقہ پولیس افسران کو ٹیلی فون کر کے مسائل کے متعلق آگاہی لی اور ٹائم فریم کے مطابق حل کرنے کے احکامات صادر کیے۔
اس موقع پر ڈی پی او خوشاب کا کہنا تھا کہ شہریوں کے اجتماعی و انفرادی مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں اور
عوام الناس اپنی شکایات کے سلسلہ میں بلا جھجک مجھ سے مل سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان باہمی روابط کو یقینی بنایا جا رہا ہے تا کہ جرائم میں کمی واقع ہو سکے.