خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے جوہرآباد اراضی ریکارڈ سنٹراچانک وزٹ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے جوہرآباد اراضی ریکارڈ سنٹراچانک وزٹ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالستار خان ،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اراضی ریکارڈ سنٹر جوہرآباد اور ریونیواورپلس کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب جہانزیب حُسین لابر نے لینڈ اراضی ریکارڈ سنٹر کے ریونیو کے متعلقہ تمام کونٹرز ٹوکن، رجسٹری ہبہ، انتقال ،فرد سیکشن ،پٹوارخانوں ، اراضی ریکارڈ سنٹر ریونیوبنک ،پلس پراجیکٹ آفس ودیگر کا جائزہ لیا اےڈی سی آر عبدالستار خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اراضی ریکارڈ سنٹر مہر احمد زیب نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کو بریف کیا ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ریونیو اور اراضی ریکارڈ سنٹر کے افسران کو ہدایت کی کہ اراضی ریکارڈ سنٹر آنے والے سائلین کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ کام میں میرٹ اور شفافیت کو مدنظر رکھا جائے ۔کسی بھی سائل کو کوئی دُشواری پیش نہ آئے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے اراضی ریکارڈ سنٹر کی عمارت اور اندرونی وبیرونی ایریا میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر خوشاب جہانزیب حُسین لابر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اراضی ریکارڈ سنٹر مہراحمد زیب کو صفائی کے بہترین انتظامات کرنے کے احکامات صادر کیے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے شوگر ملز روڈ،مظفر گڑھ روڈ ،جنوبی بازار،ڈاکخانہ چوک،کالج چوک،امام بارگاہ حُسینیہ روڈ، ڈی ایچ کیوہسپتال روڈ،بائی پاس روڈ،جہاز چوک سمیت مختلف ایریاز میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبدالستار خان اور اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاءاللہ ہمراہ تھے۔