وہاڑی . بیو رو چیف میلسی بار کے رکن محمد قیصر ممتاز خیرپوری ایڈوکیٹ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ذیشان ڈھڈی شہید کے بارے میں
وہاڑی . بیو رو چیف میلسی بار کے رکن محمد قیصر ممتاز خیرپوری ایڈوکیٹ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ذیشان ڈھڈی شہید کے بارے میں منفی پراپیگنڈے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پاکستان کا ہر وکیل ذیشان ڈھڈی کے سفاک قاتلا۔ پولیس وردی میں چھپی کالی بھیڑوں کو انجام تک پہنچانے کی خواہش رکھتاہے انہوں نے کہا کہ وکیل جان بجانے کیلئے مقامی سیاستدانوں کو لیکر ڈی پی او کے پاس جاتا رھا ڈی پی او نے یقین دلائی کہ کچھ انہونی نہیں ہوگی اور پھر سفاک قاتل ذیشان ڈھڈی کے گھر پہنچ گئے اور اس سے سانسیں چھین لیں انہوں نے کہاں مجھے اس واقعے کے بعد تین دن نیند نہیں آئی انہوں نے کہا میں وہاڑی بار کے تمام دوستوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے بھائی کے درد کو سمجھا اور بھر پور طریقے سے احتجاج ریکارڈ کرایا انہوں نے کہا ملزمان کی گرفتاری کا کریڈٹ وہاڑی بار کے وکلاء کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ذیشان ڈھڈی کے معاملے میں کسی بھی ادارے کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انشاء اللہ قاتلوں کا مقدر صرف پھانسی اور صرف پھانسی ہو گی