November 6, 2026

ایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقات۔

IMG-20261106-WA0083

ایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقات۔

صوابی میں صحت کے شعبے کی ترقی اور طبی سہولیات کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔نگار جوہر

صوابی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن (ایم ٹی آئی) صوابی کے ایک وفد نے پشاور میں مشیرِ گورنر خیبر پختونخوا برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے خصوصی ملاقات کی۔ وفد میں ڈین/چیف ایگزیکٹو آفیسر گجو خان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر شمس الرحمٰن، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر خالد مسود، پرنسپل نگار کالج آف نرسنگ مسٹر حزب اللہ اور ایسوسی ایٹ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر حامد علی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وفد نے مشیرِ گورنر کو ایم ٹی آئی صوابی میں جاری ترقیاتی منصوبوں، طبی سہولیات کی بہتری اور مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ان منصوبوں میں کارڈیک کیتھیٹرائزیشن لیبارٹری (کیتھ لیب)، کلینیکل ٹاور اور دیگر اہم ترقیاتی منصوبے شامل تھے۔
اس موقع پر ایم آر آئی سسٹم، گجو خان میڈیکل کالج کی زیرِ تعمیر عمارت اور نگار کالج آف نرسنگ کے لیے درکار فنڈز کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے ان منصوبوں کی بروقت تکمیل اور ضروری فنڈز کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات میں ایم ٹی آئی صوابی کے زیرِ انتظام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹوپی اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چھوٹا لاہور میں طبی سہولیات کی اپ گریڈیشن، عمارتوں کی مرمت و بحالی اور دیکھ بھال سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر نے وفد کو صوابی میں صحت کے شعبے کی ترقی اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے جاری ترقیات منصوبون کے ساتھ ساتھ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے بھی تعاون کا اظہار کیا
وفد نے ایم ٹی آئی صوابی کے ترقیاتی منصوبوں اور طبی سہولیات کی بہتری میں دلچسپی لینے اور تعاون کی یقین دہانی پر مشیرِ گورنر برائے صحت کا شکریہ ادا کیا۔