November 6, 2026

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)دیوالی کے موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثنا وائیٹل گروپ والے کی جانب سے ہندو برادری کو محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام

IMG-20261106-WA0125

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)دیوالی کے موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثنا وائیٹل گروپ والے کی جانب سے ہندو برادری کو محبت، امن اور بھائی چارے کا پیغام
دیوالی کے پرمسرت موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی ہندو برادری کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے محبت، امن، خوشحالی اور بھائی چارے کا پیغام دیا ہے۔
اپنے خصوصی پیغام میں چوہدری کاشف ثنا نے کہا کہ دیوالی صرف ہندو برادری کا ایک عظیم مذہبی تہوار ہی نہیں بلکہ روشنی، امید، خوشیوں اور برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت بھی ہے۔ یہ تہوار ہمیں محبت بانٹنے، نفرتیں ختم کرنے، ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا احترام کرنے اور انسانیت کے رشتے کو مضبوط بنانے کا درس دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف مذاہب، ثقافتوں اور روایات کا حسین گلدستہ ہے، جہاں تمام مذہبی برادریوں کو اپنے تہوار مذہبی آزادی، عزت اور تحفظ کے ساتھ منانے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ اقلیتی برادریوں کی خوشیوں میں شریک ہونا، ان کے مذہبی جذبات کا احترام کرنا اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ایک مہذب اور پرامن معاشرے کی پہچان ہے۔ ہمیشہ انسانی حقوق، مذہبی آزادی، اقلیتوں کے تحفظ، بین المذاہب ہم آہنگی اور معاشرتی رواداری کے فروغ کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔
انہوں نے دعا کی کہ دیوالی کا یہ خوبصورت تہوار ہر گھر میں خوشیوں کے چراغ روشن کرے، ہر خاندان کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا پیغام لائے اور ہمارے ملک میں محبت، بھائی چارے، اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی کو مزید فروغ حاصل ہو۔انھوں نے کہا کہ ہماری اصل پہچان ہمارا مذہب نہیں بلکہ انسانیت، محبت اور ایک دوسرے کے احترام کا جذبہ ہے۔وائیٹل گروپ کی جانب سے تمام ہندو برادری کو دیوالی کی دلی مبارک باد۔
🪔 دیوالی مبارک — روشنی پھیلائیں، محبت بانٹیں، انسانیت کا احترام کریں۔