November 6, 2026

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) مقامی صحافی سماجی فلاحی شخصیت سید نوید شاہ

Screenshot_2025-12-03_161440

ہارون آباد ( نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) مقامی صحافی سماجی فلاحی شخصیت سید نوید شاہ عثمانی نے جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب رجسٹرڈ بہاولنگر فرینڈز میڈیا گروپ ہارون آباد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہمیں سب سے زیادہ خدمت خلق کی تعلیم دیتا ہے ،معاشرے میں بےحسی و خود غرضی سخت نقصان دہ چیز ہے ۔اسلام ہمیں سب سے زیادہ ضرورت مندوں کی مدد کا سبق دیتا ہے۔ مسلمانوں کی زندگی کا مقصد صرف اپنی بہتری نہیں بلکہ دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا بھی ہے۔ حضور پاک ﷺ نے فرمایا: اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ شخص وہ ہے جو لوگوں کو نفع پہنچائے۔
ایک حدیث مبارکہ میں ہے کہ بندہ مومن کا دوسروں کے ساتھ اچھا اخلاق، نرمی اور ہمدردی اللہ تعالیٰ کے نزدیک بہت اعلیٰ عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہمیں اپنے معاشرے کے ضرورت مند افراد کا خیال رکھنا چاہیے۔ اگر ہمارے آس پاس کوئی شخص مالی، جسمانی یا سماجی مشکل سے دوچار ہے تو ہمیں ان کی مدد کرنی چاہیے۔ ہمارے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ خدمتِ خلق کے جذبے کو اپنا کر معاشرے کی بہتری میں کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ خود غرضی اور بے حسی نے معاشرے کو نقصان پہنچایا ہے، ہمیں پھر سے بھائی چارے، اتحاد اور ہمدردی کو فروغ دینا ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ دوسروں کی مدد کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام نے ضرورت مندوں کا خیال رکھنے کو ایمان کا حصہ قرار دیا ہے اور معاشرہ اسی وقت مضبوط بنتا ہے جب اس کے افراد ایک دوسرے کا سہارا بنتے ہیں۔