نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی ایس بی اے رینج آفس میں ریٹائرمنٹ تقریب کا انعقاد. ڈی آئ جی ایس بی اے رینج فیصل بشیر کی خصوصی
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی ایس بی اے رینج آفس میں ریٹائرمنٹ تقریب کا انعقاد. ڈی آئ جی ایس بی اے رینج فیصل بشیر کی خصوصی شرکت ڈی آئی جی ایس بی اے رینج آفس میں ڈی آئی جی پولیس فیصل بشیر میمن کی سربراہی میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریٹائر ہونے والے انسپکٹر عبدالرؤف جمالی اور اے ایس آئی خمیسو خان کو محکمہ پولیس میں ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا تقریب میں ڈی آئی جی رینج آفس کے تمام ہیڈ آف برانچز سمیت پولیس افسران و اہلکار بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن نے دونوں ریٹائرڈ افسران کی طویل خدمات، پیشہ ورانہ محنت، دیانت داری اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس ایسے محنتی اور ایماندار افسران پر ہمیشہ فخر کرتی ہے۔ڈی آئی جی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن سمیت تمام ہیڈ آف برانچز کی جانب سے سندھ کی ثقافت کی علامت اجرک اور ٹوپی کے تحائف پیش کیے گئے، جو روایتی احترام اور عزت افزائی کا اظہار تھا۔تقریب کے اختتام پر ریٹائر ہونے والے افسران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رینج کمانڈ کی محبت، تعاون اور عزت افزائی پر شکریہ ادا کیااس موقع پر ریڈر ڈی آئ جی ایس بی اے رینج تنظیم وگن انچارج آر آئ بی آصف نواز ملک ۔ھیڈ کلرک منیر بھٹو اکاونٹنٹ محمد بخش رند عاشر آرائیں امجد اقبال بلر اور دیگر افسران موجود تھے