October 23, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے ڈویژنل ٹاسک فورس برائے پولیو کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے

IMG-20251202-WA0316

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن شہمیر خان بھٹو نے ڈویژنل ٹاسک فورس برائے پولیو کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کہ مشترکہ ذمہ داری ہے محکمہ صحت صرف ڈونر ایجنسیوں پر انحصار نہ کرے انہوں نے مزید کہا کہ کوئی عالمی ادارہ، ڈونر ایجنسی اور این جی اوز پولیو کے خاتمے کے لیے مدد کررہا ہے تو وہ انکی مہربانی ہے ہم اپنی کوتاہیوں کا ذمہ دار ان کو نہیں ٹہرا سکتے اصل ذمہ داری محکمہ صحت اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کی ہے باقی سب ادارے ان کے ساتھ تعاون کررہے ہیں کمشنر نے پولیو کے خاتمے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر فعال نہ ہونے پر محکمہ صحت کے افسران پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور پولیو ٹیموں کی مانیٹرنگ بہتر بنانے کی ہدایت کی انہوں نے مزید کہا کہ تمام ادارے پولیو کے خاتمے کے لیے اپنے وسائل استعمال کریں کمشنر نے مزید کہا کہ پولیو مہم میں غفلت کرنے والوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے اور ان پر جرمانہ عائد کیا جائے. اس سے قبل اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے ڈویژنل کوآرڈینیٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر جھانگیر کورائی نے بتایا کہ شہید بینظیرآباد ڈویژن میں بھی 15 دسمبر سے قومی انسداد پولیو مہم شروع ہوگی مہم کے دوران ڈویژن کے پانچ سال تک کی عمر کے 11 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے اس مقصد کے لیے 3750 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی، ایڈیشنل کمشنر محمد ابراہیم عالمانی، ایڈیشنل کمشنر ٹو سید عمار حسین، ڈائریکٹر پرائمری ایجوکیشن دین محمد پٹھان، ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن ریاض احمد اجن، ڈائریکٹر انفارمیشن محمد موسیٰ گوندل، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرو فیروز علی شان کے علاؤہ تینوں اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران، پی پی ایچ آئی، پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔