بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ اوکاڑہ۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی علیزہ ریحان کی ہدایت پر شہر کو تجاوزات کے خاتمے کے لیے فیلڈ میں
بیوروچیف جاوید راھی اوکاڑہ
اوکاڑہ۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی علیزہ ریحان کی ہدایت پر شہر کو تجاوزات کے خاتمے کے لیے فیلڈ میں متحرک، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمر نسیم کی زیر نگرانی مختلف بازاروں میں کاروائیاں جاری ہیں جن کے تحت شہریوں کو صاف اور کشادہ ماحول فراہم کرنے کے لیے غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا جا رہا ہے، میونسپل کمیٹی کے عملہ نے فٹ پاتھوں، سڑکوں کے اطراف اور بازاروں میں قائم غیر قانونی تجاوزات کو تحویل میں لے لیا اور دکانداروں کو جرمانے بھی کیے گئے، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی علیزہ ریحان نے کہا ہے کہ تجاوزات شہری خوبصورتی میں رکاوٹ اور ٹریفک مسائل کا باعث بنتی ہیں، اس لیے انسدادِ تجاوزات مہم بلا امتیاز جاری رکھی جائے گی، قانونی حدود سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی، انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد شہر کو منظم، صاف ستھرا اور عوام کے لیے سہل بنانا ہے۔