پنڈی بھٹیاں (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں جواد حسین ملک نے رورل ہیلتھ سنٹر جلالپور بھٹیاں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسٹاف کی حاضری چیک کی۔ ادویات کے اسٹاک کا
پنڈی بھٹیاں (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں جواد حسین ملک نے رورل ہیلتھ سنٹر جلالپور بھٹیاں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسٹاف کی حاضری چیک کی۔ ادویات کے اسٹاک کا معائنہ کیا گیا تاکہ عوام کو سہولیات میں کوئی کمی نہ ہو۔
اسسٹنٹ کمشنر نےان ڈور اور آؤٹ ڈور صفائی کا جائزہ لیا اور عملے کو مزید بہتری کے لئے ہدایات جاری کیں ۔ جواد حسین ملک کا کہنا تھا کہ عوام کو معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔