سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)چک کے گاؤں کا رہائشی نوجوان دِریا خان ولد عبدالوہاب چاچڑ کراچی کی بھینس کالونی سے گذشتہ ایک ہفتے سے
سکھر (بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)چک کے گاؤں کا رہائشی نوجوان دِریا خان ولد عبدالوہاب چاچڑ کراچی کی بھینس کالونی سے گذشتہ ایک ہفتے سے پراسرار طور پر لاپتا ہے، جس کے باعث اہلِ خانہ شدید پریشانی اور ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔ورثاء کے مطابق دِریا خان کراچی کی بھینس کالونی میں مزدوری کرتا تھا اور ایک مقامی مویشی فارم پر کام کرتا تھا، جہاں سے وہ اچانک لاپتا ہوگیا۔ اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ نوجوان کی گمشدگی کے بعد ہر ممکن تلاش کی گئی، مگر ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، جس سے گھر میں غم، خوف اور بے چینی بڑھ گئی ہے۔ورثاء نے بتایا کہ وہ غریب محنت کش لوگ ہیں، بیٹے کی اچانک گمشدگی نے پورے گھرانے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ دِریا خان کی والدہ غم سے نڈھال ہے جبکہ اہلِ خانہ انتہائی تکلیف اور اضطراب میں مبتلا ہیں۔اہلِ خانہ نے کراچی پولیس، ضلعی انتظامیہ اور بااختیار حکام سے اپیل کی ہے کہ نوجوان کی تلاش میں فوری کردار ادا کیا جائے اور اس کی گمشدگی کے محرکات معلوم کرکے گھر والوں کی پریشانی دور کی جائے۔علاقے کے مکینوں نے بھی دِریا خان کی بحفاظت واپسی کے لیے دعا کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے جلد از جلد مؤثر کارروائی کرے تاکہ غمزدہ خاندان کو سکون مل سکے۔